Posts

Showing posts from March, 2025

ایمان والو خبردار خدا و ر رسول کے سامنے اپنی بات کو آگے نہ بڑھاؤ (Surah#49 الحجراتand Ayat# 1)

ایمان والو خبردار خدا و ر رسول کے سامنے اپنی بات کو آگے نہ بڑھاؤ اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ ہر بات کا سننے والا اور جاننے والا ہے.   ایمان والو خبردار اپنی آواز کو نبی کی آواز پر بلند نہ کرنا اور ان سے اس طرح بلند آواز میں بات بھی نہ کرنا جس طرح آپس میں ایک دوسرے کو پکارتے ہو کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال برباد ہوجائیں اور تمہیں اس کا شعور بھی نہ ہو   ان میں سے پہلی آ یت کے لیے جوشان نزول بیان کی ہیں .یہ ہے کہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلم ) خیبر کی طرف روانہ ہوتے وقت کسی کو مدینہ میں اپنی جگہ متعین کرناچاہتے تھے ، لیکن عمر نے کسی دوسرے آدمی کو متعین کرنے کی تجو ویز پیش کی اس پر اُوپر والی آ یت نازل ہوئی اور یہ حکم دیا کہ تم خدا اور پیغمبر سے آگے نہ بڑھا کرو ( ١) ١۔ "" تفسیر قرطبی "" جلد ٩ صفحہ ٦١٢١ ایک دوسری شان ِنزول بھی بیان کی گئی ہے جوپہلی آ یت سے بھی مربو ط ہے ، اوربعد والی آ یت سے بھی ، اور وہ یہ ہے کہ : ہجرت کے نویں سال جو عام الوفود تھا . یعنی وہ سال جس میں قبائل کے قسم قسم کے وفوداسلام قبول کرنے یاعہد و پیمان کرنے کے لیے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)چ...