ابن المقنع Artificial Moon by Khukam bin Hashim.
بن المقنع۔۔۔داؤد ظفر ندیم دائود ظفر ندیم 5 May 2018ء یہ تحریر 2043 مرتبہ دیکھی گئی۔ الخازنی کے نام سے مسلمان سائنسدانوں کے بارے میں ایک نئے مباحثے کا آغاز ہوا ہے تو میں نے سوچا کہ میں بھی اپنا حصہ ڈال دوں۔ اسلامی تاریخ میں ابن المقنع کو فزکس کا ایک بڑا نام تسلیم کیا جاتا ہے ایران میں پیدا ہونے والا یہ شخص نوجوانی میں ہی کیمسٹری اور فزکس کے تجربات کا شوقین تھا اور انھیں تجربات میں اپنی ایک آنکھ گنوا بیٹھا اسی لئے یہ نقاب پہنے رکھتا تھا۔ ابو مسلم خراسانی کی دعوت پر یہ بنو امیہ کے خلاف عباسی تحریک کا حصہ بنا اور جلد ہی ابو مسلم خراسانی کا قابل اعتماد ساتھی بن گیا یہ اس کا کاتب تھا، اس دور میں اس نے مدینے جا کر امام جعفر صادق کے ہاں حاضری کی اور کچھ عرصہ جانر بن حیان کی شاگردی میں رہا۔ عباسی حکومت کے بعد جب ابو مسلم خراسانی کو قتل کیا گیا تو یہ فرار ہوگیا۔ یہ امام جعفر کی شہادت کے بعد اسمعیلی باطنی عقیدے کا پیروکار بن گیا۔۔ابن المقنع کئی زبانوں کا ماہر تھا۔ ابن مقنع کو اپنے تجربات کے لئے موضوع جگہ تب ملی جب اس نے عباسیوں کے خلاف بغا...