ایلی کاٹ کی عزا داری
ایلی کاٹ کی عزا داری حیدرآباد میں گزشتہ تینتیس سال سے محرم کی آٹھ تار یخ کو ایلی کاٹ کے نام سے بھی ایک ماتمی جلوس نکا ا ل جاتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ایلی کاٹ کون تھا اور اس کی کہانی کیا ہےا۔ حیدرآباد کے چند عمر رسید لوگ یہ تو جانتے ہیں کہ ایلی کاٹ ایک ’گورا’ تھا اور وہ ہر سال محرم الحرام میں سیاہ کپڑے ز یب تن کئے عزا داری میں پیش پیش نظر آتا تھا۔ بیلے ڈانس کے دلدادہ ایلی کاٹ اپنے ڈرائیور کی ز بانی واقع کر بلا سن کر ایسے مسلمان ہوئے کہ انہوں نے گھر بار بیوی بچے سب کچھ چھوڑ دیا اور مرتے دم تک ’غم حسین’ کو سینے سے لگائے رکھا۔ چارلی ایلی کاٹ عرف علی گوھر کا جنم کہاں ہوا اس کا کوئی ر یکارڈ موجود نہیں ہے تاہم انہیں ایلی کاٹ سے علی گوہر بنے آج تر یسٹھ سال ہوچکے ہیں۔ ان کی والدہ لیڈی ڈفرن ہسپتال حیدرآباد میں ڈاکٹر تھیں اور والد فار یسٹ آفیسر تھے۔ جو کہ ہمیشہ شکار میں مصروف رہتے تھے۔چارلی کی ماں کا تعلق کلکتہ سے تھا اور وہ بھی انگر یز تھیں۔ چارلی کی والدہ حیدرآباد کے ہر ماتمی جلوس پر نذر و نیاز کرتیں تھیں۔ چارلی اپنی والدہ سے بہت متاثر تھے۔ وہ خود س سے ’مو...