Posts

Showing posts from September, 2022

چنانچہ ظاہری علائم کے تحت یہ تأثر قائم ہو رہا تھا کہ چوری یہودی نے کی تھی اور بنی ابیرق کے برادران بے گناہ تھے۔ چنانچہ یہ آیات نازل ہوئیں اور بنی ابیرق کے لوگ جو مسلمان تھے، مجرم ثابت ہوئے اور یہودی کو بری کر دیا۔

Image
  Tafseer-e-Kausar https://www.balaghulquran.com/tafseer/?sno=4&ano=004105 شان نزول:  یہ اور بعد میں آنے والی چند آیات ایک خاص واقعے سے متعلق ہیں، جس کا خلاصہ یہ ہے: انصار کے ایک خاندان  بنی ابیرق  کے تین بھائیوں بشیر، بشر اور مبشر نے قتادہ بن نعمان کے چچا کے گھر نقب لگا کر چوری کی اور کچھ کھانے کی اشیاء، ایک تلوار اور ایک زرہ لے گئے۔ حضرت قتادہ نے، جو بدر کے مجاہد تھے، رسول خدا (ص) کی خدمت میں شکایت کی تو ان تینوں بھائیوں نے لبید نامی ایک ایماندار شخص کومتہم کیا کہ چوری اس نے کی ہے۔ جس پر لبید برہم ہوئے اور تلواراٹھائی اور ان لوگوں کے پاس آ کر کہا: مجھ پر چوری کا الزام عائد کرتے ہو، جب کہ تم خود ایسے جرائم کا ارتکاب کرتے ہو۔ تم وہی منافق لوگ ہو جو رسول اللہ (ص) کی ہجو کیا کرتے تھے اور قریش کی طرف نسبت دیتے تھے۔ تم نے مجھ پرجو الزام لگایا ہے، اسے ثابت کرو، ورنہ تلوار کو میں تمہارے خون سے سیراب کر دوں گا۔ یہ دیکھ کر ان لوگوں نے کہا کہ آپ واپس جائیں، آپ پر کوئی الزام نہیں لگاتے، آپ کی ذات اس قسم کے کام سے بری ہے۔ اس کے بعد ایک جماعت کو اپنے خاندان کے ایک با اثر شخص...

Quran Gifts

Image