https://www.youtube.com/watch?v=Qd_-SOZwrxE https://www.bbc.com/urdu/pakistan-53482078 14 اگست: پاکستان کا یومِ آزادی انڈیا کے یومِ آزادی سے ایک دن پہلے کیوں منایا جاتا ہے؟ عقیل عباس جعفری محقق و مورخ، کراچی 22 جولائی 2020 اپ ڈیٹ کی گئی 14 اگست 2020 ،تصویر کا ذریعہ GETTY IMAGES ،تصویر کا کیپشن ماؤنٹ بیٹن 14 اگست 1947 کو محمد علی جناح کی تقریر سنتے ہوئے پاکستان کو آزاد ہوئے ستر سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ اس طویل عرصے میں ہم اپنی تاریخ کے کتنے ہی گوشوں سے ناواقف رہے۔ ہم اپنی یوم آزادی کی تقریبات ہر سال 14 اگست کو اور ہمارے ساتھ آزاد ہونے والا ہمسایہ ملک انڈیا اپنی یہی تقریبات 15 اگست کو مناتا ہے اور ہر سال یہ سوال اٹھتا ہے کہ دو ملک جو ایک ساتھ آزاد ہوئے ہوں، ان کے یوم آزادی میں ایک دن کا فرق کیسے آ گیا؟ اس تحریر میں ہم نے اسی معمے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ بزرگ ہمیں بتاتے ہیں کہ پاکستان رمضان کی 27ویں شب کو آزاد ہوا اور یہ کہ جس دن پاکستان آزاد ہوا اس دن جمعتہ الوداع کا مبارک دن تھا۔ پھر ہمیں بتایا جاتا ہے کہ اس دن 14 اگست 1947 کی تاریخ تھی اور ہم اپنے ساتھ آزاد ہونے والے ملک سے ...